عثمان انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کا داخلہ فیس میں 80 فیصد کمی

113

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تعلیمی سال 2019-20ء کے لیے داخلہ کی مہم کا آغاز کرتے ہوئے ملک کے معروف ٹیکنالوجی انسٹیٹیوشن عثمان انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی نے داخلہ فیس میں 80 فیصد تک کمی کا اعلان کیا ہے۔ ایسے طلبہ جنہوں نے این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا داخلہ ٹیسٹ کلیئر کرلیا ہے وہ اس رعایتی داخلہ فیس کے اہل ہوں گے۔ ایسے طلبہ جو این ای ڈی ٹیسٹ کلیئر نہیں کر سکے، ان کے پاس یو آئی ٹی جو این ای ڈی سے وابستہ ہے، کے ذریعے این ای ڈی ڈگری حاصل کرنے کا اب بھی موقع موجود ہے۔ فیس میں رعایت دینے کا مقصد یو آئی ٹی میں الیکٹریکل انجینئرنگ اور کمپیوٹر سائنس کے شعبوں میں پیشہ ورانہ تعلیم کی درخواست دینے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ڈاکٹر ظاہر علی سید نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ طلبہ یو آئی ٹی کے جدید لرننگ کلچر کا حصہ بنیں اور پاکستان میں ٹیکنالوجی کی تعلیم کو فروغ دینے کے حوالے سے ہمارے مشن میں ہماری مدد کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ داخلے کی فیس میں رعایت بھی اسی عزم کا حصہ ہے اور اس سے پاکستان کے روشن طلبہ کی مالی پریشانی کسی حد تک کم ہوگی۔