ترکی کا بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ختم کرنے کا مطالبہ

150

انقرہ ( آن لائن) ترکی نے بھارتی حکومت سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں فی الفورختم کرنے کا مطالبہ کردیا،ترک خبررساں ادارے اناطولیہ ایجنسی کے مطابق ترک گرینڈ نیشنل اسمبلی کے پارلیمانی کمیشن برائے انسانی حقوق کے سربراہ حقان چاوش اولو نے کہا ہے کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کردیا جس کے بعد کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے، کشمیر میں کرفیو نافذ ہے اور کشمیر کا بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع ہے۔حقان چاوش اولو نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بندکرے ۔