وزیراعلیٰ پختونخوا کا طور خم سرحد کا ہنگامی دورہ، انتظامات کا جائزہ

197

پشاور (اے پی پی) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے طور خم کے مقام پر پاک افغان سرحد کا ہنگامی دورہ کیا جہاں انہوں نے پاک افغان سرحد 24 گھنٹے کھولنے کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ درہ خیبر صدیوں سے تجارتی مرکز رہا ہے جس سے بھرپور استفادے کیلیے سرحد 24 گھنٹے کیلیے کھولی جارہی ہے جس سے قبائلی عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ پایہٗ تکمیل تک پہنچ جائے گا۔ ہماری حکومت کی خواہش ہے کہ افغانستان سمیت وسط ایشیا کے ممالک کے ساتھ تجارتی روابط قائم کیے جائیں جس سے خطے میں ترقی اور خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہوگا۔