کسٹم کے مرحلے میں ویلیوایشن سسٹم کومکمل تبدیل کردیا ہے‘ شبرزیدی

159

اسلام آباد(اے پی پی) چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی نے کہا ہے کہ کسٹم کے مرحلے میں تجزیہ کے نظام (ویلیوایشن سسٹم) کومکمل طورپرتبدیل کردیا گیاہے۔یہ بات انہوں نے ٹوئٹ پر ایک پیغام میں کی۔انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں سی جی او19 کا اجرا ہوچکا ہے۔ نئے نظام کو عالمی معیار کے مطابق بنایا گیا ہے اور اس نظام کے ذریعے ویلیوایشن کے پورے طریقہ کار میں بڑی تبدیلی لائی گئی ہے۔ اس سے صنعتوں اور تجارت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور صنعت و تجارت کو فروغ حاصل ہوگا۔ ایک اور پیغام میں شبر زیدی نے فارماسیکٹر اور ڈاکٹروں سے متعلق مقامی انگریزی روزنامہ کی اداریہ کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اداریہ کی قابل تعریف بات اس امر کا اعتراف ہے کہ معاشرہ اس طرح کے امور کا نوٹس لے رہا ہے اور یہی چیزوں کو درست کرنے کا طریقہ ہے۔