واٹربورڈ نے غیرقانونی کنکشن  لینے کی کوشش ناکام بنادی

95

xکراچی (اسٹاف رپورٹر)ایم ڈی واٹربورڈ انجینئر اسد اللہ خان کی ہدایت پر واٹربورڈ عملے نے پانی چوروں کیخلاف بروقت کارروائی کرتے ہوئے نیو کراچی ندی کے قریب واٹربورڈ کی اہم لائن سے غیرقانونی کنکشن لینے کی کوشش ناکام بنادی ،ملزمان 84انچ قطر کی لائن سے کنکشن لے کر ڈسٹرکٹ ویسٹ و سینٹرل کے مکینوں کے حصے کا پانی چوری کرنا چاہتے تھے، ایم ڈی واٹربورڈ انجینئر اسداللہ خان نے واٹربورڈ کے ڈسکنکشن اسکواڈ اور انفورسمنٹ ڈپارٹمنٹ کو شہر بھر میں پانی چوروں کیخلاف کارروائی مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔