باپ کے ڈانٹنے پر طالب علم نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا

331

ضلع اٹک کی تحصیل پنڈی گھیپ میں ایک طالب علم نے باپ کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہوکرزندگی کا خاتمہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق 14 سالہ محمد شفقت مدرسے کا طالب علم تھا جس نے باپ کے ڈانٹنے پر خوکشی کرلی۔ طالب علم نے زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

پولیس نے محمد شفقت کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی۔