الیکشن کمیشن نے مریم نواز سے متعلق محفوظ فیصلہ سنادیا

412

الیکشن کمیشن نے مریم نواز کو پارٹی کی نائب صدارت سے ہٹانے کی تحریک انصاف کی درخواست مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔

چیف الیکشن کمشنر نے درخواست پر ریماکس دیے کہ نائب صدر کا عہدہ غیر فعال اور اختیارات کے بغیر ہےاس لیے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز رہیں گی۔

واضح رہے کہ درخواست پاکستان تحریک انصاف کی ملیکہ بخاری، فرخ حبیب اور کنول شوزب کی جانب سے دائر کی گئی تھی جسے آج مسترد کردیا گیا۔