وزیراعظم سے آئی ایم ایف وفد کی ملاقات

268

وزیراعظم عمران خان  سےآئی ایم ایف کے وفد نے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے حکومت کے معاشی اصلاحاتی کے اقدامات سے وفد کو آگاہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان  سےآئی ایم ایف کے وفد نے ملاقات کی ،ملاقات میں مشیر خزانہ، گورنراسٹیٹ بینک اور سیکریٹری خزانہ بھی موجودتھے جب کہ آئی ایم ایف وفد کی قیادت ڈائریکٹر مڈل ایسٹ وسٹرل ایشیا جیہاد آزور کررہے تھے۔

ملاقات میں آئی ایم ایف وفد کی مالیاتی پیکج کی معاونت کے بعد حکومتی اقدامات پر بات چیت ہوئی جب کہ وزیراعظم نے حکومت کے معاشی اصلاحاتی کے اقدامات سے وفد کو آگاہ کیا۔