افغان صدر کی ریلی میں دھماکے  24 افراد ہلاک، 30زخمی

323

کابل : افغان صوبے پروان میں  افغان صدر اشرف غنی کی ریلی میں دھماکے  24 افراد ہلاک، 30زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق افغان صوبے پروان میں افغان صدرکی تقریرشروع ہونےسےپہلےدھماکاہوا جس کے نتیجے میں24 افراد ہلاک، 30زخمی ہوگئے جبکہ افغان صدر اشرف غنی حملے میں محفوظ رہے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق یہ مقناطیسی بم کا دھماکا تھا جسے ایک پولیس موبائل میں نصب کیا گیا تھا۔ صوبائی حکومت کی خاتون ترجمان وحیدہ شاہکار نے بتایا کہ افغان صدر کا جلسہ اور ریلی جاری تھی کہ اس دوران داخلی مقام پر دھماکا ہوا۔ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچوں سمیت عام شہری بھی شامل ہیں۔ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

گزشتہ دنوں امریکا اور طالبان کے درمیان افغانستان سے جنگ بندی اور انخلا کے معاہدے پر اصولی اتفاق ہوگیا تھا اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط کے بعد یہ معاہدہ باقاعدہ طے پاجانا تھا۔ تاہم پھر کابل میں افغان خفیہ ادارے کے دفتر کے باہر خود کش حملے میں ایک امریکی فوجی سمیت 12 افراد ہلاک ہوگئے تھے اور طالبان نے حملے کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی جس رپر امریکی صدر نے امن مذاکرات کو منسوخ کردیا۔