مولانا فضل الرحمن وصولی کی سیاست کرتے ہیں ‘ فیاض چوہان

117

لاہور (آن لائن) وزیر کالونیز پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن وصولی کی سیاست کرتے ہیں ، مشور ہے ہاتھ میں تسبیح پکڑ کر جائے نماز پر بیٹھ جائیں۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے جس طرح مسئلہ کشمیر عالمی برادری کے سامنے اٹھایا ہے اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی ۔ عمران خان 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیریوں کی آواز بن
کر ابھریں گے ۔ انہوں نے اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ وہ تمام سیاستدان اسمبلیوں سے باہر ہیں انہیں چاہیے کہ کشمیریوں کی آواز بند کر ابھریں۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو اسلام آباد مارچ کی یاد آرہی ہے کیونکہ مولانا اصول کے نام پر وصول کی سیاست کرتے ہیں ۔ اس لیے میرا مشورہ ہے کہ آپ کی دال یہاں پر گلنے والی نہیں ہے۔ اس لیے وہ ہاتھ میں تسبیح پکڑ کر جائے نماز پر بیٹھ جائیں کیونکہ مولانا فضل الرحمان پہلے بھی ایک سال پورا حکومت گرانے کی تاریخ دیتے رہے ہیں لیکن مولانا کی پیٹھ میں ان کے اپنوں نے چھرا گھونپ دیا ۔ مولانا صاحب 73ء کے آئین کے تناظر میں کرپشن کے 74 طریقے ایجاد کرتے ہیں ۔
فیاض چوہان