عدالت عظمیٰ :رہنما پشتون تحفظ موومنٹ عالم زیب کی ضمانت منظور

133

اسلام آباد (آن لائن) عدالت عظمیٰ نے پشتون تحفظ مومنٹ کے رہنما عالم زیب کی ضمانت منظور کر لی۔ پیر کو کیس کی سماعت جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ عالم زیب پر ریاستی اداروں کیخلاف تقریر کا الزام تھا۔
جسٹس سر دار طارق مسعود نے کہاکہ ملزم نے فوج اور ریاست کیخلاف تقریریں کیں۔ جسٹس مقبول باقر نے کہاکہ کیا ملزم کی وڈیو کا فرانزک کرایا گیا۔ وکیل ملزم نے کہاکہ تاحال ایسی کوئی وڈیو ریکور نہیں ہوئی۔ وکیل استغاثہ نے کہاکہ مقدمہ کا تاحال ٹرائل شروع نہیں ہوسکا۔ دلائل سننے کے بعد عدالت عظمیٰ نے پشتون تحفظ مومنٹ کے رہنما عالم زیب کی ضمانت منظور کر لی، عدالت نے ضمانت 5 لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کی۔
عالم زیب کیس