عوامی خدمت ایم کیو ایم کی طرز سیاست ہے ،ظفر صدیقی

151

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم کے ضلعی آرگنائزر ظفر صدیقی ، ڈسٹرکٹ آفس میں کنٹونمنٹ بورڈ حیدرآباد کے نائب صدر عبدالرشید،اراکین کونسل شاہد عزیز، یاسین ملک، سلیم قریشی کے ساتھ حق پرست وارڈ کونسلرز جمیل احمد رضوی، سیدہ راحت نسیم جنہوںنے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی ان سے ملاقات کی اور ایم کیو ایم میں واپسی کا اعلان کیا۔ اس موقع پر ظفر صدیقی نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ کارکنان کی عزت واحترام اور عوامی خدمت ایم کیو ایم کی طرز سیاست ہے ۔عوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والے ہی ایم کیو ایم کے سفر حق پرستی میں شامل رہتے ہیں۔ ایم کیو ایم سے نکل کر عوامی خدمت کرنا بہت مشکل ہے۔ انہوںنے کہاکہایم کیو ایم آپ کا گھر ہے اور اپنے گھر واپس آنے پر ہم آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔
ظفر صدیقی