اسلام آباد کی سیکورٹی صورتحال سے مطمئن ہیں،اقوام متحدہ

204

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا بین الاقوامی سطح پر فیملی اسٹیشن ہونے کا درجہ 12 سال بعد بحال کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں وزیرداخلہ اعجاز احمد شاہ نے اقوام متحدہ کے وفد سے ملاقات کی۔ اس موقع پر آئی جی اسلام آباد بھی
موجود تھے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم اسلام آباد کی سیکورٹی صورتحال سے مطمئن ہیں۔ وزارت داخلہ سے جاری ایک بیان کے مطابق 2008ء میں میریٹ پر ہونے والے حملے کے باعث اسلام آباد کا بین الاقوامی سطح پر فیملی اسٹیشن ہونے کا درجہ واپس لیا گیا تھا۔ وفاقی وزیر داخلہ اعجازاحمد شاہ کی زیر قیادت اسلام آباد کی صورتحال اور ماحول میں بہتری کے لئے پالیسی اقدامات کی بدولت 12 سال بعد اسلام آباد کا بینالاقوامی سطح پر فیملی اسٹیشن ہونے کا درجہ بحال کیا گیا ہے۔ اس موقع پروزیر داخلہ نے اسلام آباد پولیس اور قانون نافذکرنے والے اداروں کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی حکام کے این او سی کے حصول کو آسان بنانے کی پالیسی زیر غور ہے۔ اس کے علاوہ سیاحت کے فروغ اور سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے بھی کام جاری ہے۔
اقوام متحدہ