شوہر کا کسی بھی سیاسی ، مذہبی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں، فوری رہا کیا جائے، مسمات میمونہ

126

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) ریونیو ہاؤسنگ سوسائٹی قاسم آباد کی رہائشی مسمات میمونہ لاکھو نے حیدر آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ 6 ستمبر کی رات ان کے گھر میں پولیس اہلکار داخل ہوئے، چادر اور چار دیواری کو پامال کیا اور ان کے شوہر غلام مرتضیٰ لاکھو کو گرفتار کرکے لے گئے، جنہیں بعد میں گم کردیا گیا ہے اور ان کے حوالے سے کوئی بھی تسلی بخش جواب نہیں دیا جارہا ، انہوں نے کہاکہ ان کے شوہر کا کسی بھی سیاسی ، مذہبی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں تھا اس واقعے کے بعد ہم نے قاسم آباد تھانے پر اطلاع دی لیکن ہماری کوئی بھی شنوائی نہیں کی گئی۔ انہوں نے اپیل کی کہ ان کے شوہر کو فوری طورپر رہا کیا جائے۔