بدین، گورنمنٹ پرائمری اسکول جمن بھمبہرو کی خستہ حال عمارت، طلبہ غیر محفوظ

286

بدین (نمائندہ سارت) بدین کے قصبے کڈھن کے گورنمنٹ پرائمری اسکول جمن بھمبہرو کے برآمدے کی چھت کا پلستر جھڑنے لگابچے کلاس روم میں ہونے کے باعث کسی طرح کے بھی نقصان سے محفوظ رہے۔ دو کمروں پر مشتمل گونمنٹ پرائمری اسکول جمن بھمبہرو میں تیس سے زائد بچے اور استاد تدریسی سرگرمیوں میں مصروف تھے۔ اطلاع ملنے پر اکثر طلبہ کے والدین بھی اسکول پہنچ گئے۔ اسکول ذرائع کے مطابق اسکول کی عمارت کی مخدوش اور خطرناک حالت کی اطلاع تحریری طور پر محکمہ ایجوکیشن ورکس کو دے چکے ہیں، تاحال عمارت کی مرمت کے لیے کوئی عملی اقدام نہیں کیے گئے، عمارت کی خستہ حالی کے باعث زیر تعلیم بچوں خوف کا شکار رہتے ہیں۔