حیدرآباد ڈسٹرکٹ انڈر 13 اور انڈر 16 کھلاڑیوں کے ایک روزہ ٹرائلز منعقد

272

حیدرآبا(جسارت نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام حیدرآباد ڈسٹرکٹ سے تعلق رکھنے والے انڈر 13 اور انڈر 16 کھلاڑیوں کے ایک روزہ ٹرائلز کوہسار کرکٹ گرائونڈ حیدرآباد میں منعقد ہوئے، ٹرائلز میں انڈر 13کے 61 جبکہ انڈر 16 کے 121کھلاڑیوں نے حصہ لیا، ٹرائلز میں حیدر آباد، ٹنڈومحمد خان، مٹیاری اور ٹنڈوالا یار کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی شامل تھے، کھلاڑیوں کو منتخب کرنے کیلئے پی سی بی کے نامزد سلیکٹر وکوچ طاہر محمود اور لوکل سلیکٹر وکوچ احمد علی جعفری نے کھلاڑیوں نے کارکردگی کا جائزہ لیا، منتخب ہونے والے کھلاڑی سندھ کی انڈر13اور انڈر 16 ٹیموں کی فائنل سلیکشن کے لیے دوسرے مرحلے کے ٹرائلز میں حصہ لیں گے، اس موقع پر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر شکیل احمد قریشی ، نیاز قریشی، شکیل احمد قائم خانی، سید شاکر علی، عبدالرئوف، اقبال شیخ، عمران نصیر، فیصل محمود، ناصر خانزادہ، عمران عالم سمیت دیگر بھی موجود تھے۔