اسٹیون اسمتھ کے ایشیز سریزمیں700سے زیادہ رنز

270

 

سید پرویز قیصر

اسٹیون اسمتھ کو انگلینڈ کے خلاف ایشیر سریز میں 5 میں سے 4ٹیسٹ کھیلے کا موقع ملا۔ ان4ٹیسٹ میچوں کی 7 اننگز میں110.57کی اوسط کے ساتھ 3 سنچریوں اور3 نصف سنچریوں کی مدد سے774رنز بنائے ہیں ۔ اگر زخمی ہونے کی وجہ سے وہ لیڈز میں کھیلا گیا ٹیسٹ مس نہیں کرتے تو انکی رنزکی تعداد زیادہ ہوسکتی تھی۔ اس ٹیسٹ میں آسڑیلیا کو ایک وکٹ سے شکست ہوئی تھی۔
اسٹیون اسمتھ کی یہ کارکردگی ایشیزسیریز میں سب سے اچھی ہے۔ اس سے پہلے انکی ایک سیریز میں سب سے اچھی کارکردگی2017-18 میں آسڑیلیا میں کھیلی گئی سیریز میں دیکھنے کو ملی تھی۔ انہوں نے 5 ٹیسٹ میچوں کی 7اننگز میں137.40کی اوسط کے ساتھ 3 سنچریوں اور دونصف سنچریوں کی مدد سے687رنز بنائے ہیں ۔
اسٹیون اسمتھ کی یہ کارکردگی کسی بھیسیریز میں سب سے اچھی ہے۔ اس سے پہلے ایک سیریز میں سب سے زیادہ رنز انہوں نیبھارت کے خلاف 2014-15 میں اپنے گھر پر کھیلی گئی سیریز میں بنائے تھے۔ انہوں نے 4ٹیسٹ میچوں میں769 رنز بنائے تھے۔
اسٹیون اسمتھ انگلینڈ کے خلاف سیریز میںسب سے زیادہ رنزبنانے کے معاملے میں چوتھے مقام پر ہیں اگر وہ اوول ٹیسٹ میں دوسری اننگ میں 83 رنزبنا لیتے تو وہ انگلینڈ کے خلاف ایکسیریز میں تیسر ے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بن جاتے۔ وہ23 رنزکے اسکور پر آئوٹ ہوئے جو اس سیریز میں کسی اننگ میں سب سے کم اسکور تھا۔
انگلینڈ کے خلاف ایشیز سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز ڈان بریڈ مین کے پاس ہے جنہوںنے1930 میں انگلینڈ میں ہوئی 5 ٹیسٹ میچوں کیسیریز میں 7 اننگز کھیل کر139.14 کی اوسط کے ساتھ4 سنچریوں کی مدد سے 974 رنز بنانے میں کامیاب رہے تھے۔ اس سریز میں انکا سب سے زیادہ اسکور334 رنزرہا جو انہوں نے لیڈز میں383 منٹ میں448 گیندوں پر46 چوکوں کی مدد سے بنائے تھے۔
انگلینڈ میں 1989 میں کھیلی گئی 6 ٹیسٹ میچوں کی سریز میں مارک ٹیلر نے11 اننگز میں 2 سنچریوں اور 5 نصف سنچریوں کی مدد سے83.90 کی اوسط کے ساتھ839 رنز بنائے تھے جو ن کیسیریز میں دوسری سب سے اچھی کارکردگی ہے۔اس سیریز میں انکا سب سے زیادہ اسکور219 رنز رہا تھا جو انہوں نے ناٹنگھم میں ہوئے 5ویں ٹیسٹ میچ میں554 منٹ میں461 گیندوں پر23چوکوں کی مدد سے بنایا تھا۔
آسڑیلیا میں انگلینڈ کے خلاف ایک سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ ڈان بریڈ میں کے پاس ہے جنہوں نے 37 ۔1936میں کھیلی گئی 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کی 9 اننگز میں 3 سنچریوں اور ایک نصف سنچری کی مدد سے 810 رنز بنائے تھے۔ اس سیریز میں انکا سب سے زیادہ اسکور270 رنز رہا تھا۔ سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں جو ملبورن میں کھیلا گیا تھا وہ458 منٹ میں375 گیندوں پر22 چوکوں کی مدد سے270 رنز بنانے میں کامیاب رہے تھے۔