شنگھائی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ میں عمدہ پرفارم  کرنے کے لیے پر عزم ہوں، اینڈی مرے

54

لندن (جسارت نیوز) برطانوی کھلاڑی اور سابق عالمی نمبر ایک اینڈی مرے کو شیڈول شنگھائی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کیلئے وائلڈ کارڈ انٹری مل گئی، وہ سنگلز ایونٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ مرے کا شنگھائی ماسٹرز میں ریکارڈ اچھا ہے، 4 فائنلز میں سے 3 میں چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔2010ء میں راجر فیڈرر کو شکست دیکر شنگھائی ماسٹرز کا ٹائٹل جیت کر کم عمر چیمپئن کا اعزاز بھی پایا ۔ ایک بیان میں کہا کہ شنگھائی ماسٹرز ٹورنامنٹ کیلئے بہت پر جوش ہو رہا ہوں، وائلڈ کارڈ انٹری دیئے جانے پر حکام کا مشکور ہوں اور ایونٹ میں عمدہ پرفارم کرنے کیلئے سرتوڑ کوشش کروں گا۔