پاکستان گوجوریو کراٹے ٹیم ملیشیا روانہ

103

حیدرآباد(جسارت نیوز)پاکستان گوجوریو کراٹے فیڈریشن نے عالمی مقابلہ کے لیے ٹیم روانہ کردی، کوالالمپور ملائیشیا میں ہو نے والے بین الاقوامی گوجو ریو چیمپیئن شپ کے لیے پاکستان کی 6رکنی ٹیم گذشتہ روز پاکستان سے ملائیشیا روانہ ہو گئی جہاں وہ بین الاقوامی چیمپیئن شپ میں حصہ لے گی۔گرینڈ ماسٹر وسیم طائی ، مختار احمد اورسید سخاوت علی 5ویںعالمی گوجو ریو کراٹے چیمپیئن شپ میں شرکت کریں گے جبکہ عبدالرشید یونس ، عدنان اسلم ، واصب علی طائی ،واثق علی طائی اور اشناء طائی مقابلوں میں حصہ لیں گے وہاں ہونے والے عالمی ریفری کورس اور کوچنگ کلاسز میں بھی شرکت کریں گے۔
مذکورہ چیمپیئن شپ 20ستمبر تک جاری رہے گی –