قومی جوبئیر اسکواش چیمپئن شپ، محمد عماد اور حمام احمد نے انڈر 15 کے فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا

152

 

اسلام آباد (جسارت نیوز) پاکستان ا سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام قومی جونئیر ا سکواش چیمپئن شپ میں محمد عماد اور حمام احمد نے انڈر۔ 15 جبکہ عبداللہ نواز اور سخی اللہ ترین نے انڈر۔13 کے ایونٹ میں فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا جوآج کھیلے جائینگے۔ گذشتہ روز مصحف اسکواش کمپلیکس میں کھیلے گئے انڈر۔ 15 کے پہلے سیمی میںفائنل محمد عماد نے عثمان ندیم کو 3-0 سے ہرا کر فائنل میں جگہ جبکہ دوسرے سیمی میں حمام احمد نے مطاہر علی کو 3-2 سے ہرا کر فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا۔ اسی طرح انڈر۔13 کے پہلے سیمی فائنل میں عبداللہ نواز نے زوراز نعیم کو3-0 سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی اور دوسرے سیمی فائنل سخی اللہ ترین نے عمیر ارشد کو 3-1سے ہرا کر فائنل کوالیفائی کیا۔