کیریبین پریمیئر لیگ، سینٹ کٹس اینڈ ینوس پیٹیریاٹس نے دوسری فتح حاصل کرلی، اقیم جاردن میچ کے بہترین کھلاڑی قرار

151

 

بیسیٹری (جسارت نیوز) کیریبین پریمیئر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ میں سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس نے سینٹ لوسیا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر لیگ میں دوسری کامیابی حاصل کر لی۔ اس فتح کے ساتھ ہی سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس نے پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن حاصل کی لی۔ بیسیٹری میں کھیلے گئے سی پی ایل کے 13ویں میچ میں سینٹ لوسیا کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی اور سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کی ٹیم کو میچ می کامیابی کے لئے 139 رنز کا ہدف دیا۔ کولن ڈی گرینڈہوم 30 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان ڈیرن سمی نے 18 رنز بناکر چلتے بنے، سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کے اقیم جاردن نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4، اثامہ میر اور امریٹ نے 2، 2 وکٹیں لیں۔ جواب میں سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس نے مطلوبہ ہدف 14.5ویں اوورز میں 4 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ ایون لیویس نے 65 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، محمد حفیظ نے 26 اور کارلوس براتھویٹ نے ناقابل شکست 14 رنز بنائے۔ مک کوئے، فواد احمد، ہوگ اور ولیمز نے ایک، ایک وکٹ لی۔