ویٹالٹی ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز 21ستمبر کو کھیلے جائیں گے

180

برمنگھم (جسارت نیوز) ویٹالٹی ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز اور فائنل میچ 21 ستمبر کو برمنگھم میں کھیلے جائینگے۔ ٹورنامنٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوچکی ہے۔ نوٹنگھم شائر، ووسٹر شائر، ڈربی شائر اور ایسیکس کی ٹیمیں سیمی فائنل میں مرحلے میں پہنچ چکی ہیں۔ ٹورنامنٹ اپنے اختتامی مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔ نوٹنگھم شائر، ووسٹر شائر، ڈربی شائر اور ایسیکس کی ٹیمیں سیمی فائنل میں مرحلے میں پہنچ چکی ہیں۔ ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنل میچز سمیت فائنل میچ بھی 21 ستمبر کو کھیلا جائے گا ۔ پہلے سیمی فائنل میں نوٹنگھم شائر کا مقابلہ ووسٹر شائر کی ٹیم سے ہوگا جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ ڈربی شائر اور ایسیکس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کی2 فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل میچ بھی 21 ستمبر کو کھیلا جائے گا جو برمنگھم کے مقام پر کھیلا جائے گا۔