بھارت اور جنوبی افریقااے کی ٹیموں کے درمیان آخری4 روزہ میچ آج شروع ہوگا

200

نئی دہلی (جسارت نیوز) بھارت اور جنوبی افریقااے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری 4 روزہ میچ آج سے 20 ستمبر تک میسور میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل میزبان اے ٹیم نے جنوبی افریقا کی اے کرکٹ ٹیم کو 5ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں 4-1 سے شکست دی تھی۔ بھارت اے نے جنوبی افریقا اے کو پہلے ون ڈے میچ میں 69 رنز سے شکست دی، دوسرے ون ڈے میچ میں 2 وکٹوں سے شکست دی، تیسرے ون ڈے میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دی، اس کے بعد جنوبی افریقا اے ٹیم نے چوتھے ون ڈے میچ میں میزبان اے ٹیم کو 4 رنز سے ہرایا جبکہ 5ویں اور آخری ون ڈے میچ میں بھارتی اے ٹیم نے جنوبی افریقا اے کو 36 رنز سے شکست دیکر 5 میچوں کی سیریز 4-1 سے اپنے نام کرلی۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے پہلے 4 روزہ میچ بھارت نے جنوبی افریقا اے کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر2 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 4 روزہ میچ آج سے 20 ستمبر تک میسور میں کھیلا جائے گا۔