آل کراچی شہید عبدالخالق بلوچ یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ میں 2میچ کے فیصلے ہوگئے

123

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) بابل اسپورٹس فٹبال کلب نوالین لیاری کے زیر اہتمام آل کراچی شہید عبدالخالق بلوچ یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ میں 2میچ کھیلے گئے پہلامیچ ابراہیم میموریل اورآزاد بلوچ کے درمیان کھیلا گیا جو صفر صفر سے برابر ہونے کے بعد پنالٹی ککس پرآزاد بلوچ نے 2-4 سے جیت کر اگلے رؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ دوسرا میچ لیاری اسٹار بمقابلہ حسن اولیاء کے درمیان کھیلا گیا جو حسن اولیاء نے 1-0سے جیت کر اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ میچ کے آغاز سے ہی دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے خلاف دباؤ ڈالتے ہوئے اسکور حاصل کرنے کی کوشش کی اور اسی کوشش میں حسن اولیاء کے شریف نے14ویں منٹ میں گول کرکے مقابلہ 1-0 کر دیا۔ اوراسی اسکور پر میچ اختتام کو پہنچا۔ میڈیا کوار ڈینیٹر آفتاب بلوچ تھے۔اس میچ کو ریفریشوکت گوٹائی ، آزادنے سپروائز کیا۔ ڈپٹی ریفری یوسف فیفا،آصف اورعبدالباسط نے سپروائز کیا۔میچ کمشنرابوبکر واجو ،عابد بلوچ،مزمل میڈیکل تھے