مریم نواز کی پارٹی عہدے سے نااہلی کیس، فیصلہ آج سنایا جائیگا

125

اسلام آباد(آن لائن) الیکشن کمیشن نے مریم نواز کی پارٹی عہدے سے نااہلی سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا جو آج منگل کو 11 بجے سنایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو الیکشن کمیشن میں مریم نواز کی پارٹی عہدے سے نااہلی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ وکیل حسن مان رائے نے کہا سیکشن 203 کو آرٹیکل 62 اور 63 کے ساتھ ملا کر پڑھ جائے، حسن نواز پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے عہدے سے اسی اصول پر فارغ ہوئے، جو شخص رکن پارلیمنٹ بننے کے لیے نااہل ہے وہ پارٹی عہدیدار کے لیے بھی نااہل ہے۔ سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ سیکشن 203 ایک شخص کو فائدہ پہنچانے کیلئے بنایا گیا۔وکیل ن لیگ نے کہا کئی پارٹیوں کا سربراہ صدر ہوتا ہے کچھ کا چیئرمین یا امیر، مگر اصل چیز تو اختیار اور طاقت ہے جو نائب صدر کے پاس نہیں، سپریم کورٹ نے بھی اپنے فیصلے میں ہر جگہ پارٹی سربراہ کا ذکر کیا، تحریک انصاف رہنماؤں کی پٹیشن مسترد کی جائے۔
مریم نوازکیس