نیب نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو طلب کرلیا

138

کراچی(نمائندہ جسارت) نیب کراچی نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو پوچھ گچھ کے لیے آج طلب کرلیا۔ نیب کراچی نے وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ کو طلب کرلیا۔ مراد علی شاہ کو جے آئی ٹی کیس میں پوچھ گچھ کے لیے 11 بجے کینٹ ہیڈ کوارٹر طلب کیا گیا ہے جہاں نیب کی کمبائن انویسٹی گیشن ٹیم ان سے پوچھ گچھ کرے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی سندھ کے شیڈول میں 11 بجے کا نیب جانے کا ریمائنڈر لگا دیا گیا ہے جب کہ نیب کی 15 رکنی ٹیم بھی کراچی پہنچ گئی ہے۔ ٹیم میں جس میں 11 تحقیقاتی افسر اور 4 اسسٹنٹ شامل ہیں۔
مراد علی شاہ نیب طلب