جسٹس فائز عیسیٰ کی درخواست پر7 رکنی بنچ آج سماعت کریگا

131

اسلام آباد (آن لائن) عدالت عظمیٰ میں جسٹس قاضی فائز عیسی کی درخواست پر سماعت آج منگل 17ستمبر جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 7 رکنی لارجر بینچ کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ عدالت عظمیٰ کے جسٹس قاضی فائز عیسی نے صدارتی ریفرنس کے خلاف اپنی آئینی درخواست کی سماعت کے لیے فل کورٹ بنانے کی استدعا کی تھی۔ جسٹس قاضی فائز عیسی کی آئینی درخواست پر سماعت 17ستمبر (آج) منگل کو 7 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے اور جسٹس عمرعطا بندیال 7 رکنی بینچ کے سربراہ ہوں گے۔
جسٹس فائز عیسیٰ