القرآن

101

اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان اور نہایت رحم والا ہے

’’آخرکار ہم نے اسے (لوطؑ) اور اس کے سب اہل و عیال کو بچا لیا، بجز ایک بڑھیا (لوطؑ کی بیوی) کے جو پیچھے رہ جانے والوں میں تھی۔ پھر باقی ماندہ لوگوں کو ہم نے تباہ کر دیا اور ان پر برسائی ایک برسات، بڑی ہی بری بارش تھی جو ان ڈرائے جانے والوں پر نازل ہوئی یقینا اس میں ایک نشانی ہے، مگر ان میں سے اکثر ماننے والے نہیں اور حقیقت یہ ہے کہ تیرا رب زبردست بھی ہے اور رحیم بھی۔
(الشعرآء: 170-175)