سندھ : گریڈ 20 ، 21 کے 14 افسران کے تقرر و تبادلے

129

کراچی(آن لائن) سندھ حکومت نے گریڈ 20 اور گریڈ 21 کے افسران کے تقرر و تبادلے کر دیے جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری ہو گیا ۔ عثمان چاچڑ چیئرمین چیف منسٹر انسپکشن تعینات جبکہ نجم احمد شاہ سیکرٹری انفارمیشن سائنس و ٹیکنالوجی تعینات کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز سندھ کی بیوروکریسی نے بڑے پیمانے پر صوبائی حکومت نے اکھاڑ بچھاڑ کر دی ہے ۔ جن میں عثمان چاچڑ چیئرمین شپ چیف منسٹر انسپکشن تعینات جبکہ نجم احمد شاہ سیکرٹری انفارمیشن سائنس و ٹیکنالوجی مقرر ، تمیزالدین کھیر ورکن بورڈ آف ریونیو تعینات ، عمران عطا سومرو سیکرٹری ورک اینڈ سروسز ، حسین نقوی سیکرٹری خزانہ ، خالد حیدر شاہ سیکرٹری جنرل ایڈمنسٹریشن ، اسلم غوری سیکرٹری ٹریننگ اینڈ مینجمنٹ ، شمس الدین سومرو سیکرٹری صوبائی محتسب ، قاضی شاہد پرویز سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ، روشن علی شیخ سیکرٹری بلدیات ، احسان مانگی سیکرٹری تعلیم ، عبدالرحیم شیخ ایم ڈی سندھ تعینات کر دیئے گئے اور تمام تقرریوں اور تبادلوں کا صوبائی حکومت نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ۔
سندھ تبادلے