امارات کو ڈھائی لاکھ لیٹر تیل اسمگلنگکی کوشش ناکام بنانے کا ایرانی دعویٰ

74

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب نے خلیج عرب میں ایک تیل بردار چھوٹا جہاز پکڑلیا۔ ایرانی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ جہاز پر ڈھائی لاکھ لیٹر ڈیزل لدا ہوا ہے، جو متحدہ عرب امارات کو اسمگل کیا جارہا تھا۔ ایرانی خبررساں ادارے فارس کے مطابق آئل ٹینکر کو جنوبی صوبے ہرمزگان کے جزیرے طنب الکبریٰ کے نزدیک پکڑا گیا۔ جہاز کے عملے کو ہرمزگان کے حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ جزیرے کوئن سے تیل کو جہاز پر منتقل کیا گیاتھا۔