روس میں مرکز 2019ء نامی  فوجی مشقوں کا آغاز‘ 8 ممالک شریک

109

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی روس میں مرکز2019 ء نامی فوجی مشقوں کا آغاز ہو گیا۔ روسی محکمہ دفاع کے مطابق عسکری مشقوں میں 8ممالک کی فوجیں شرکت کررہی ہیں، جس کا مقصد عالمی دہشت گردی کے خلاف جنگ اور وسط ایشیا کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ یہ مشقیں اورن برگ، استراخان، چلیابنسک، آلتائے اور کامرووو نامی علاقوں میں ہو رہی ہیں، جن میں ایک لاکھ 28 ہزار فوجی، 20 ہزار عسکری سازو سامان، 600 طیارے، ہیلی کاپٹر، خلائی گاڑیاں، 200 ٹینک اور15 جنگی جہاز شامل ہیں۔