ہانگ کانگ انتظامیہ کا  مظاہرین پر تشدد سے بچنے پر زور

117

ہانگ کانگ (انٹرنیشنل ڈیسک) ہانگ کانگ کی انتظامیہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مظاہرین کی جانب سے پرتشدد رویہ مسئلے کا حل نہیں ہے۔ انتظامیہ کے مطابق مظاہرین سرکاری عمارتوں پر پیٹرول بم پھینک رہے ہیں اور ٹریفک جام کر رہے ہیں، جس کے جواب میں پولیس ان پر آنسو گیس اور تیز دھار پانی کا ستعمال کر رہی ہے۔ یہ تشدد مسئلے کے حل سے زیادہ معاشرے کو نقصان پہنچائے گا۔ گزشتہ روز مظاہرین نے کاز وے بے سے سینٹرل کی طرف مارچ کیا۔اس دوران ٹرام اور بس سروس معطل رہی۔