بحرالکاہل میں ہمبرٹو نامی طوفان کے باعث امریکی ریاستوں میں انتباہ

142

تالاہاسی (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست فلوریڈا کے قریب بحر الکاہل میں ہمبر 2 نامی سمندری طوفان کے خطرات میں اضافہ ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق برمودا سے 1260 کلومیٹر مغرب میں اٹھنے والے طوفان کی رفتار 120 کلومیٹر اور رخ شمال مشرق کی جانب ہے،جس کے باعث اسے پہلے درجے میں رکھا گیا ہے۔