وادی اردن سے متعلق اسرائیلی اعلان پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس

166

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب کی درخواست پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا وزرائے خارجہ کی سطح پر ہنگامی اجلاس جدہ میں ہو، جس میں فلسطین کی مقبوضہ وادی اردن کو اسرائیل میں ضم کرنے کے اعلان پرغور اور آیندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ تُرک وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ او آئی سی کا ہنگامی اجلاس اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے اس بیان کے بعد بلایا گیا، جس میں انہوں نے انتخابات کے بعد وادی اوردن اور شمالی بحیرہ مردار کو اسرائیل میں ضم کرنے کا اعلان کیا ہے۔