جرمنی میں تحفظ ماحول کے لیے 40 ارب یورو کا خصوصی حکومتی پیکیج

46

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمن چانسلر انجیلا مرکل 20ستمبر کو ماحول کے بہتر تحفظ کے لیے خصوصی پیکیج کا اعلان کریں گی۔ خبررساں اداروں کے مطابق پیکیج میں ماحول کو نقصان پہنچانے والی گیسوں کے اخراج میں 55فیصد کمی کے ایک جامع منصوبے کی تفصیلات جاری کی جائیں گی۔