کولمبیا میں چھوٹا طیارہ  گر کر تباہ‘ 7 افراد ہلاک‘ 3 زخمی

131
کولمبیا: فائر بریگیڈ اور دیگر ادارے مکان پر گرنے والے طیارے کا ملبہ ہٹا رہے ہیں
کولمبیا: فائر بریگیڈ اور دیگر ادارے مکان پر گرنے والے طیارے کا ملبہ ہٹا رہے ہیں

بگوٹا (انٹرنیشنل ڈیسک) کولمبیا میں چھوٹا مسافر طیارہ گھروں پر گیا، جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق حادثہ کاوکا کے شہر پوپایان میں پیش آیا، جب نجی کمپنی کا پائپر پی اے 31 طیارہ ائرپورٹ سے اڑنے کے کچھ ہی دیر بعد رہایشی علاقے پر جا گرا۔ طیارے میں سوار 9 میں سے 7 افراد ہلاک ہو گئے، جب کہ 2کی حالت تشویشناک ہے۔ تیسرا زخمی ایک بچہ ہے، جو جائے وقوع پر موجود تھا۔ طیارہ تباہ ہونے کے بعد ملبے کے ٹکڑے گھروں پر گرے جس سے ان کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔