سعودی عرب اور روس کی آئل مارکیٹ میں اتحاد بنانے کی کوشش

108

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روسی اخبار اکانومیکا سیفوڈنیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب تیل کے میدان میں روس کو اپنا اتحادی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ دوسری طرف تجزیہ کار دمتری ایڈمیڈوف نے سعودی عرب کو ایک مشکل شراکت دار قرار دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اکثر اپنے مفاد کی تلاش میں رہتاہے اور اس وقت وہ روسی تعاون کی تلاش میں ہے۔ اس کی اہم وجہ یہ ہے کہ روس کے مشرق وسطی کے بڑے ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔