ویلفیئر قونصل جدہ کی کوششیں قابل ستائش ہیں‘ پاکستان فورم مکہ

267

مکہ مکرمہ (رپورٹ: محمد عامل عثمانی) پاکستان فورم مکہ مکرمہ کے صدر ڈاکٹر عرفان اللہ صدیقی نے پاکستان قونصلیٹ جدہ کے قونصل ویلفیئر ماجدحسین میمن اور ترجمان محمد جمالی کی تعریف کی اور مبارکباد دی ہے کہ ان کی کوششوں سے پاکستانی عمال محمد انور محمد صدیقی، مطلوب الٰہی قاضی محبوب، جافید جان اور خیر رحمن سید رحمن کے سعودی عرب کے شرکتہ الوصیانہ المحدودۃ سے معاملات کرانے میں دلچسپی لی اور ان کے مالی حقوق کے حصول کو ممکن بنایا۔ فورم کے صدر نے سعودی عرب کی لیبر منسٹری کی بھی تعریف کی جو یہاں خارجی اور ان کے کفیلوں کے درمیان معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کرانے کی کرتے ہیں۔