بھارت نے اعلان جنگ کردیا،ہمیں فیصلہ کرنا ہے،لڑنا ہے یا نہیں،صدر آزاد کشمیر

345
اسلام آباد: آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان کشمیر کی صورتحال پر سیمینار سے خطاب کررہے ہیں
اسلام آباد: آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان کشمیر کی صورتحال پر سیمینار سے خطاب کررہے ہیں

اسلام آباد(صباح نیوز)آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہاہے کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف جنگ شروع کردی ہے اب آپ پر ہے کہ کس طرح جواب دیتے ہیں،اعلان جنگ ہوگیا ہے فیصلہ کرنا ہے کہ جنگ لڑنی ہے یانہیں ،کشمیرسے وفااور پاکستان کی بقاء کاوقت ہے اس کے لیے کھڑے ہوجائیں،بھارت پر ہم خود پابندیاںنہیںلگائیں گے تو دنیاہماری بھارتی پر معاشی وسفارتی پابندیاں لگانے کامطالبہ کس طرح مانیں گی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے علما ومشائخ کونسل پاکستان کے زیر اہتمام بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں بدترین جارحیت کے خلاف آل پارٹی یکجہتی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدرآزاد کشمیر نے کہاکہ علما ومشائخ کے کردار کوسراہنا چاہتاہوں ،بیرون ملک علما اہم کردار ادا کر رہے ہیں،بیرون ملک مساجد میں بھی میں نے خطاب کیا،ان کوبھی کہاہے کہ مسئلہ کشمیر پر ہماری مدد کریں،ایک جنگ بھارت نے کردی ہے ان کی جنگ ہے کہ کشمیر سے مسلمانوں کو ختم کیا جائے،آسام میں 20لاکھ مسلمانوں سے شہریت چھین لی ہے،بھارت نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان کے ٹکڑے کردے گا، بھارت میں مسلمانوں کے خلاف 3 تحریکیں شروع ہیں،یہ جنگ اسلام اور کفر کے درمیان جنگ ہے۔