پاکستان کرتارپور راہداری کا افتتاح 9 نومبر کو کرے گا

351

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان نے کرتارپور راہداری کا افتتاح9نومبر کو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان نے سکھ برادری کا گردوارہ دربار صاحب تک فعال رسائی کا خواب پورا کر دیکھایا اور کرتارپور راہداری کا افتتاح9نومبر کو کرنے کا فیصلہ کیا ہے،2019ء بابا گرونانک کی550ویں سالگرہ کی تقریبات اور کرتارپور راہداری منصوبے کی تکمیل کا سال ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے28نومبر2018ء کو کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھا۔کرتارپور راہداری2مراحل پر مشتمل منصوبے ہے جس کے پہلے مرحلے پر86فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے،پہلا مرحلہ امیگریشن ٹرمینل، گوردوارہ توسیع اور6.8کلومیٹر شاہراہ کی تعمیر پر مشتمل ہے، یاتریوں کے لیے پارکنگ، طبی اور دیگر سہولیات کی فراہمی بھی پہلے مرحلے کا حصہ ہے جب کہ دوسرا مرحلہ ہوٹلز،ہاسٹلزودیگر رہائشی سہولیات پر مشتمل ہے اور دریائے راوی پر800میٹر طویل پل بھی دوسرے مرحلے میں تعمیر ہوگا۔گوردوارہ دربار صاحب کی توسیع، تزئین و آرائش سکھ مذہبی پیشواں کی مشاورت سے ہوئی، گوردوارہ کی تعمیر میں سکھ مذہب اور تاریخی اہمیت کا مکمل خیال رکھا گیا ہے جب کہ پاکستان نے منصوبے پر مقامی وسائل خرچ کیے اور کوئی بیرونی امداد نہیں لی، بھارت سے یاتریوں کا کرتار پور راہداری میں بغیر ویزہ مفت داخلہ ہوگا،یاتری بذریعہ بس گوردوارہ تک پہنچ کر آزادانہ مذہبی رسومات ادا کر سکیں گے۔