راولپنڈی میں ڈینگی مرض میں مبتلا مزید 2 مریض جاں بحق ہو گئے

130

راولپنڈی (آن لائن) اسلام آباد اور راولپنڈی میں ڈینگی کے مرض میں مبتلا27 سالہ ثوبیہ اور 25 سالہ عمیر جاں بحق ہوگئے ۔ ایک ہفتے قبل آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والی27 سالہ ثوبیہ ڈینگی وائرس میں مبتلا ہو کر بے نظیر اسپتال میں داخل ہوئی تھی جو گزشتہ روز دم توڑ گئی۔ اسی طرح اسلام آباد کے تعلق رکھنے والا 25 سالہ عمیر بھی ڈینگی کے مرض میں مبتلا تھا جو راولپنڈی کے اسپتال میں دم توڑ گیا ہے جس کے بعد رواں سال ڈینگی وائرس سے جاں بحق ہونے والے مریضوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔ ڈینگی مچھر نوشہرہ میں بھی پہنچ گیا۔ایک خاتون سمیت 11افراد ڈینگی وائرس میں مبتلا ہوکر قاضی میڈیکل کمپلیکس اسپتال میںداخل ہوگئے۔