افغانستان کے 11صوبے تاریکی میں ڈوب گئے

299

کابل(اے پی پی) ازبکستان سے افغانستان آنے والی بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کے صوبہ بغلان میں ایستادہ تین بڑے کھمبے اڑا دیئے جانے کے نتیجے میں افغانستان کے 34 میں سے 11 صوبے تاریکی میں ڈوب گئے جن میں صوبہ کابل بھی شامل ہے۔بجلی سپلائی کرنے والی مرکزی مقامی کمپنی دا افغانستان بریشنا شرکت (ڈی اے بی ایس) نے کہا ہے کہ ازبکستان سے افغانستان آنے والی بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کے 220 کے وی بجلی امپورٹ کرنے والے تین کھمبوں کو دھماکوں سے تباہ کردیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ملک کے 34 میں سے 11 صوبے تاریکی میں ڈوب گئے ہیں ان میں صوبہ کابل بھی شامل ہے۔ان حملوں کی ذمے داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے البتہ بغلان میں طالبان اور مقامی فوج میں لڑائی زور پکڑ گئی ہے۔ڈی اے بی ایس نے کہا ہے کہ انھوں نے متاثرہ مقامات پر انجینیئرز کو بھجوا دیا ہے جو بجلی کی سپلائی لائنزکی بحالی میں مصروف ہیں۔یاد رہے کہ افغانستان اپنی بجلی کی کھپت کا صرف 25فیصد خود پیدا کرتا ہے ۔