سانحہ بلدیہ کی رپورٹ منظر عام پر لانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

130

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ بلدیہ، گینگسٹر عزیر بلوچ اور نثار مورائی کی جے آئی ٹی رپورٹسمنظر عام پر لانے سے متعلق درخواست گزار کے وکیل کے جوابی دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جسٹس اقبال کلہوڑو اور جسٹس شمس الدین عباسی پر مشتمل 2 رکنی بینچ کے روبرو وفاقی وزیر علی زیدی کی متعلقہ درخواست پر سماعت ہوئی۔ وفاقی وزیر علی زیدی کے وکیل عمر سومرو نے دلائل میں کہا کہ سندھ ٹرانسپیرنسی اینڈ رایٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے تحت بھی ہمیں معلومات تک رسائی کا حق ہے‘سندھ حکومت نے جے آئی ٹی رپورٹس منظر عام پر نہ لانیکے لییاطمینان بخش جواب نہیں دیا‘ سانحہ بلدیہ کے بعد غفلت برتنے والے کئی پولیس افسران اب اہم عہدوں پر ہیں‘ اگر اتنے بڑے سانحات کے ذمے داروں کو بے نقاب نہیں کیا گیا تو تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی۔