محکمہ اوقاف کی اراضی پر پیٹرول پمپ کی لیز غیر قانونی قرار

169

اسلام آباد (آن لائن) عدالت عظمیٰ نے محکمہ اوقاف کی اراضی پر پیٹرول پمپ کی لیز کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا اور ذاتی وجوہات کی بنیاد پر دائر درخواستیں بھی خارج کر دیں۔ عدالت عظمیٰنے محکمہ اوقاف کی اراضی پیٹرول پمپ کی لیز سے متعلق فیصلہ سنا دیا۔ جسٹس منظور ملک کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا۔ عدالت نے چیف ایڈمنسٹریٹر محکمہ اوقاف کو آئندہ قانون کے مطابق زمین لیز پر دینے کا حکم دیا جبکہ ڈپٹی رجسٹرارعدالت عظمیٰ لاہور رجسٹری کو فیصلے کی کاپی ملک بھر کے چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف کو ارسال کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔