یونائٹیڈ بزنس گروپ اور بزنس مین پینل کے مابین مفاہمتی کوششوں کو دھچکا

146

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاق ایوانہائے تجارت وصنعت(ایف پی سی سی آئی)میں رواں سال دسمبر میں ہونے والے سالانہ انتخابات برائے2020میں فیڈریشن میں موجودہ برسراقتدار یونائٹیڈ بزنس گروپ اور بزنس مین پینل کے مابین مفاہمتی کوششوں کو اس وقت ضرب لگی جب اپوزیشن کے ہی ایک غیرمعروف اٹک چیمبر کے نمائندے مرزاعبدالرحمان نے یونائٹیڈ بزنس گروپ کے خلاف سوشل میڈیا پر بہتان تراشی شروع کردی اور کہا کہ اپوزیشن نے یو بی جی کو نیچا دکھا دیاجس کے بعد یو بی جی قیادت نے مفاہمتی پالیسی کو ترک کرتے ہوئے اپوزیشن کو چیلنج کردیا ہے کہ وہ الیکشن میںمقابلہ کرلیں انہیں تمام سیٹوں پر شکست فاش دیں گے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن گروپ سے تعلق رکھنے والے کئی اہم رہنما برسراقتدار یو بی جی میں شامل ہونے کی تیاریاں کررہے ہیں۔