سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کھل گئے

106

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سوئی سدرن کمپنی کی جانب سے سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی منگل کے روز بحال رہے گی۔ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت رواں ہفتے کے دوران صوبے بھر کے سی این جی اسٹیشنزکو پیر کی صبح آٹھ بجے سے منگل کی صبح آٹھ بجے تک کے لیے گیس فراہمی معطل رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے، صوبے بھر میںبدھ اور جمعہ کے روز بھی سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہمی معطل رکھی جائے گی۔