پاکستان میں زرعی کاروبار میں ترقی کے بے پناہ مواقع ہیں، جین فرینکس

420
پاکستان ایگریکلچرل ٹیکنالوجی ٹرانسفر ایکٹیویٹی کے جے ایس بینک لمیٹڈ کے ساتھ شراکت داری کے موقع پر لیا گیا گروپ
پاکستان ایگریکلچرل ٹیکنالوجی ٹرانسفر ایکٹیویٹی کے جے ایس بینک لمیٹڈ کے ساتھ شراکت داری کے موقع پر لیا گیا گروپ

 

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ایگریکلچرل ٹیکنالوجی ٹرانسفر ایکٹیویٹی (PATTA) جوامریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (USAID)کا فنڈ کردہ پراجیکٹ ہے نے جے ایس بینک لمیٹڈ کے ساتھ شراکت داری کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ یہ شراکت داری پاکستان میں فنانشل سیکٹر اور ایگری بزنس میں موجود خلا کو پُر کرنے میں کارگر ثابت ہو گی۔ پاٹااور جے ایس بینک نے مشترکہ طور پر نجی شعبے کی زرعی کمپنیوں کی جدید ایگری کلچرل ٹیکنالوجیز جیسا کے ایگری ایس ایم ای فنانسنگ فنانشل ٹولز، مصنوعات اور خدمات کی پاکستانی کسانوں تک رسائی اورکسانوں کی آسان قرضہ جات تک رسائی کو فروغ دے کر مدد کرنے کا عہد کیا ہے۔ ایگری فناسنگ ا سکیموں کے زریعے سرمایہ کاری میں اٖضافے سے 37ایگری کلچرل ٹیکنالوجی کمپنیاں اور 350ڈیمانڈ سائیڈ شراکت دار استفادہ حاصل کر سکیں گے۔ پراجیکٹ کی بیداری مہمات کسانوں، ڈیلرز نیٹ ورکس اور زرعی ٹیکنالوجی پر کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کریں گی کہ وہ مالی مصنوعات اور خدمات، نئی فنانشل مینجمنٹ مہارتوں اور باقادہ بینکنگ میکنزم سے استفادہ حاصل کریں۔ پاکستان میںزرعی کاروبارمیں ترقی کے بے پناہ مواقع ہیں لیکن جب بات فنانشل انوسٹمنٹ یا مالی رسائی کی آتی ہے تو کافی مسائل بھی درپیش ہیں۔ اس لیے یو ایس ایڈ، پاٹا اپنے زرعی ٹیکنالوجی پر کام کرنے والے شراکت داروں کو ملک کے بڑے مالی اداروں سے منسلک کر رہا ہے تا کہ مالی وسائل تک رسائی اور ٹریننگ کے مواقعوں میں اضافہ کیا جا سکے۔ پاٹا اپنے زرعی کاروبار کرنے والے شراکت داروں کی باقاعدہ بینکنگ سسٹم، مالی مصنوعات اور خدمات کے استعمال اور اپنی مالی سطح پر بہتر مینجمنٹ کے لیے مدد کرنا چاہتا ہے۔ پاٹا اس سلسلے میں نجی شعبے کے زرعی ٹیکنالوجی پر کام کرنے والے شراکت داروں کی فنانشل مینجمنٹ کو بہتر بنانے پر کام کر چکا ہے۔