صدر کراچی چیمبر کا مکہ مکرمہ چیمبر آف کامرس کا دورہ

177
مکہ مکرمہ چیمبر کی جانب سے صدر کراچی چیمبر جنید ماکڈا کو شیلڈ پیش کی جا رہی ہے
مکہ مکرمہ چیمبر کی جانب سے صدر کراچی چیمبر جنید ماکڈا کو شیلڈ پیش کی جا رہی ہے

مکہ مکرمہ (محمدعامل عثمانی) کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جنید ماکڈا نے مکہ مکرمہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور چیئرمین ہشام کعکی سے ملاقات میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے ذریعے تجارت اور دوطرفہ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ جنید ماکڈا نے اخباری نمایندوں سے بات چیت میں کہا کہ مکہ مکرمہ تاریخی لحاظ سے عرب دنیا بالخصوص مسلمانوں کے درمیان تجارت اور معاشی سرگرمیوں کا مرکز رہا ہے اور یہ بھی حقیقت ہے کہ کراچی ،پاکستان ،کی معیشت میں سب سے اہم شہر ہے 2020 میں ہماری کوشش ہے کہ دونوں شہروں کے بین الاقوامی سرمایہ کاری پروگرامز کے تحت منصوبوں جن میں خاص طور پر انفارمیشن ٹیکنالوجی ،فوڈ پروسیسنگ، ٹیکسٹال ، گوشت اور اشیا خوردونوش کی تجارت سمیت دیگر سیکٹرز پر کام کریں۔ سنگل کنٹری نمائش ، وفود کے تبادلے اور 2020 کے اوائل میں ایک انٹرایکٹو آن لائن پلیٹ فارم کے اجراء کے منصوبوں پر بھی اتفاق ہوا ہے۔ اس موقع پر مقامی پاکستانی تاجر سلمان آرائیں بھی موجود تھے۔