پاکستانی کمپنیاں ٹیکس ورلڈ پیرس کی چار روزہ نمائش میں شرکت کرینگی

230
ٹیکس ورلڈ/ لیدر ورلڈ پیرس 2019 میں دی کوالٹی پروڈکٹس کے اسٹال کا منظر
ٹیکس ورلڈ/ لیدر ورلڈ پیرس 2019 میں دی کوالٹی پروڈکٹس کے اسٹال کا منظر

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کلاتھنگ انڈسٹری میں جب بھی ٹریمنگ، فیبرک، کمپونینٹس اور مٹیریل کی سورسنگ کی بات آتی ہے ٹیکس ورلڈ پیرس صفِ اول کی نمائش شمار کی جاتی ہے۔ یہ نمایش نہ صرف یورپی بلکہ پوری دنیا سے تعلق رکھنے والے وہ تمام افراد جو کہ جدید سوچ اور اس کے حصول کے متلاشی ہیں ان کے لیے یہ نمائش ایک حب کی اہمیت رکھتا ہے۔اپیرل سورسنگ اور لیدر ورلڈ پیرس کے ساتھ اس نمائش میں مجموعی طور پر 1,799 نمائش کنندگان ستمبر 2019 کی نمائش میں شرکت کر رہے ہیں اور ابھی تک تقریباً 29,000 تجارتی خریدار دنیا بھر کے مختلف ممالک سے شرکت کر چکے ہیں۔میلے میں شرکت کرنے والے یورپی تجارتی خریدار اس سال بھی زور و شور کے ساتھ اس نمائش میں شرکت کر رہے ہیں جو کہ اس نمائش کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے اور یورپی خریداروں کی دونوں نمائشوں کے نمائش کنندگان میں دلچسپی کی دلیل ہے۔اس سال اس نمائش میں ورک وئیر کا سیکشن بھی شامل ہے، ورک وئیر ایک ایسی صنعت ہے جو کہ وقت حاضر کی ضرورت ہے اور یہ مارکیٹ مسلسل ترقی کر رہی ہے۔ ہر سال یہ نمائش جیٹ ایکسپو کے تحت منعقد کی جاتی تھی یہ ایک ایسا ایونٹ ہے جو کہ ٹیکسٹائل کئیر سے متعلق ہے یہ ورک ویئر کے بارے میں ہے۔اس نمائش میں بڑے صنعتکار ممالک کی جانب سے جن میں عالمی معیار کی مصنوعات پیش کی جارہی ہیں۔ پاکستان سے نمائش کنندگان نہ صرف براہِ راست بلکہ ٹریڈ دیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے بینر تلے بھی شرکت کر رہے ہیں۔پاکستان سے حصہ لینے والے نمائش کنندگان میں فضل کلاتھ، کمال لمیٹڈ، کوہِ نور ملز، لیبرٹی ملز، محمود ٹیکسٹائل، نشاط ٹیکسٹائل، سفائر ٹیکسٹائل، سرینا ڈائینگ اینڈ فنشنگ، شاہ تاج شامل ہیں۔