اسلامی بینکاری اور مالیات کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کریں گے،عامر علی

219
بینک اسلامی کے کارپوریٹ کلائنٹس کے اعزاز میں سالانہ عشائیے کے موقع پرلیا گیا گروپ فوٹو
بینک اسلامی کے کارپوریٹ کلائنٹس کے اعزاز میں سالانہ عشائیے کے موقع پرلیا گیا گروپ فوٹو

لاہور(کامرس ڈیسک)بینک اسلامی نے 3 ستمبر کو لاہور کے مقامی ہوٹل میں اپنے کارپوریٹ کلائنٹس کے اعزاز میں سالانہ عشائیہ کا اہتمام کیا۔ عشائیے کے موقع پر پنجاب بھر سے بینک اسلامی کے معزز کلائنٹس کو مدعو کیا گیا۔ لاہور شہر کے تمام شعبوں سے صارفین، بڑے کارپوریٹ، پبلک سیکٹر، کمرشل اور ایس ایم ای صارفین نے عشائیہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر مشہور کاروباری اداروں سے تعلق رکھنے والے ممتاز کاروباری افراد کی شرکت نمایاں تھی۔ عشائیہ میں معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے بینک اسلامی کی تمام علاقائی اور ملکی قیادت موجود تھی اور انہوں نے معیشت، کاروبار اور بینک کی بہتری کے لیے صارفین سے براہ راست آراء جاننے کے حوالے سے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ عشائیہ وسیع تر سماجی و کاروباری روابط کو فروغ دینے کے لیے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے صارفین کو ایک جگہ جمع ہونے کا بہترین موقع تھا۔ یہ بینک کی ششماہی مالیاتی کامیابیوں کو اجاگر کرنے کے لیے مناسب فورم تھا۔ ان کامیابیوں میں گزشتہ سال کے مقابلہ میں منافع میں آٹھ گنا سے زائد اضافے سمیت کھاتوں اور اثاثوں میں دسمبر 2018ء کے مقابلہ میں بالترتیب 15.8 فیصد اور 17.8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بینک اسلامی کے صدر اور سی ای او سید عامر علی نے معزز مہمانوں بالخصوص ان معززین کا شکریہ ادا کیا جو دوسرے شہروں سے اس تقریب میں شرکت کے لیے تشریف لائے۔